کسی صورت اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دینگے،ایمل ولی خان

پی ٹی آئی کو اٹھارہویں آئینی ترمیم رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، صوبائی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صدر اے این پی خیبرپختونخوا


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی ۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار دہرایا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کی مشترکہ لائحہ عمل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیگی۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کو 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے لیکن کسی بھی صورت اٹھارہویں آئینی ترمیم کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پی ٹی آئی صوبوں کو حقوق دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے عدم اجراء سے صوبائی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ مرکز کو صوبوں کا حق دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عوام مزید تبدیلی کے جھانسے میں آنے والے نہیں، غلام بلور

پشاور(وقائع نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور …