ملتان جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیایہ اپوزیشن کی کامیابی ہے، اختر مینگل

لاہور( این این آئی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہم ایک معاہدے کے تحت حکومت کے ساتھ تھے ، ہمارے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو پورا نہیں کیا گیا ،نئے سال میں خوشیاں ملیں گی ۔

جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز سے اظہار افسوس کے لئے آیا تھا، ملاقات میں لاہور کے جلسے کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رکاوٹیں، پکڑ دھکڑ، مقدمات کے باوجود پی ڈی ایم ملتان میں جلسہ کرنے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تھے ایک معاہدے کے تحت شامل رہے ،ہمارے معاہدے کو حکومت نے پورا نہیں کیا،وزیر اعظم اپنی زبان سے بے بسی کا اظہار کرتے ہیں وہ ہمارے معاہدے کو پورا نہیں کر سکے۔

اختر مینگل نے کہا کہ یہ نہیں پتہ کامیابی اور ناکامی کس کو کہا جاتا ہے ، ملتان جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیایہ اپوزیشن کی کامیابی ہے ۔

بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ شیخ رشید کی ٹرین نہیں چلے گی ،نیا سال خوشیاں اور تبدیلیاں لاتا ہے ،نئے سال میں خوشیاں ملیں گی ۔ملتان کے جلسے کی کامیابی لاہور کے جلسے کو کامیاب کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کورونا ہے ،پہلے کہتے تھے چھوٹا سا فلو ہے ،اپوزیشن نے کہا اس کو کنٹرول کریں تو حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو بچپن سے تقریریں کرتے آرہے ہیں،جس طرح سے یہ حکومت چل رہی ہے یہ اوپر نہیں نیچے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی صد سالہ جہدوجہد، 28جنوری کواجتماع منعقد کیا جائیگا، مابت کاکا

قاتلانہ حملے اور اغواء جیسی سازشیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، صوبائی جنرل سیکرٹری ژوب(نمائندہ …