اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان آکرعوامی مسائل کیلئے نکلنا ہوگا،اے این پی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ایمل ولی خان

کئی سیاسی جماعتیں آج بھی ڈھیل کی چکر میں ہیں، عوامی اپوزیشن کا ساتھ دیں گے

صوابی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان آکر عوامی مسائل کیلئے نکلنا ہوگا، اے این پی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔کئی سیاسی جماعتیں آج بھی ڈھیل کی چکر میں ہیں، عوامی اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

صوابی میں اے این پی رہنما حاجی محمد شعیب شہید کی چوتھی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کیلئے عذاب ہے۔موجودہ حکومت عوام دشمن ہیں، دوائیوں کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔عمران خان کو لانیوالوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ملک میں نئے شفاف،آزادانہ اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔احتساب کے نام پر اس ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے،بی آر ٹی کرپشن کا کوئی احتساب نہیں ہورہا۔عوام کے 100ارب سے زائد رقم ایسے منصوبے پر خرچ کئے گئے جو آج بند پڑا ہے۔ملک میں احتساب تب مانیں گے جب جج، جرنیل، جرنلسٹ کا بھی ہوگا۔احتساب کا آغاز ہم سے کریں ،صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں جاری ہیں، اے این پی ان سازشوں کے خلاف کھڑی رہے گی۔بجلی ،گیس خیبرپختونخوا میں پیدا ہورہی ہیں لیکن یہاں کے عوام کو نہیں دی جارہی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور لڑتی رہے گی۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم چھوٹے صوبوں کے حقوق کی ضمانت ہے، کوئی بھی حملہ دراصل پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کابل، تعلیمی مرکز پر خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کابل(این این آئی) افغان دارالحکومت کابل زوردار دھماکہ سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں …

%d bloggers like this: