پاکستان اور روس ملکر افغان امن عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے، روس کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات ایک نیا رخ اختیار کر رہے ہیں، ہندوستان کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں،روس بھارت کو افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف کے دورہ ٔ پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی روسی وزیر خارجہ کا 9 سال کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا کہ روس اس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے۔یہ دورہ اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات ایک نیا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ، 30مارچ کا نوٹیفکیشن یقینا سازش تھی ،ہم جنوبی پنجاب میں اختیارات کی مکمل منتقلی کو یقینی بنائیں گے ،بیوروکریسی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،جنوبی پنجاب کی خودمختاری کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی تو ہم آخری حد تک جائیں گے،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ،ہم کسی صورت جنوبی پنجاب کی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو اختیارات کی منتقلی کے لئے ہم نے طویل جدوجہد کی ،جنوبی پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ،30 مارچ کا نوٹیفکیشن یقیناایک سازش تھی ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے بھی جنوبی پنجاب کے سیکریٹیریٹ کے قیام کے حوالے سے روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب میں اختیارات کی مکمل منتقلی کو یقینی بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عوام مزید تبدیلی کے جھانسے میں آنے والے نہیں، غلام بلور

پشاور(وقائع نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور …