پشتون نوجوان فکر باچاخان سے ناطہ جوڑرہے ہیں،مابت کاکا

اسد اچکزئی کا بازیاب نہ ہونا اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی

مسلم باغ(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن میں گزشتہ چار عشروں پر محیط قتل وقتال برادر کشی تباہی وبربادی مہاجرت میں جو قوتیں ملوث رہی ہیں پختون قوم اب انہیں پہچان چکی، اسلام اسلام کا واویلا کرنیوالے خود تو اسلام آباد پہنچ گئے لیکن یہاں کے غریب پرور عوام کو یکسر بھلادیاگیااور یہاں کے باسی غریب سے غریب تر ہوتے گئے 85 میں ایک آمر نے سیاست کو داغدار کرنے کیلئے رشوت وکرپشن کے کلچر کورواج دیا جو آج سرطان کی طرح پورے ملک اور اداروں میں سرائیت کر گیا

حکومت وقت اور ریاست عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کا دو مہینے سے لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ہے انکی باحفاظت بازیابی تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ پرامن جدوجہد میں رہنما کردار کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی قائم نہیں ہوگی ملک ترقی و خوشحالی کے منازل پا نہیں سکیں گا

ان خیالات کااظہارانہوں نے نسئی کلی نالئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑ صوبائی کونسل کے اراکین حاجی عطا محمد انجینئر رسد خان عبدالصادق حاجی محمد خان حاجی جبار پی ایس کے صوبائی ممبرمعصوم میرزئی مصطفی خوئیدادزئی نے نسئی کلی نالئی میں مصطفی خوئیدادزئی کی رہائش گاہ پر منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا

اس موقع پر58 سیاسی کارکنوں نے مصطفی عبدالظاہر خوشحال رفیع اللہ عبیداللہ ملک سلیم نیک محمد خیر محمد عبدالقادر سعداللہ محمد سلیم کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خوا وطن کے طول و عرض سے سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین نوجوانان فکر باچاخان سے اپنا ناطہ جوڑرہے ہیں قوم اور مذہب کے نام پر پشتونوں کو تاریک راہوں میں دھکیلنے والے ناکامی سے دو چار ہوئے ہیں اور اب یہ دونوں عوامی نیشنل پارٹی کے آئے روز مقبولیت سے خائف ہیں

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ قومی سیاسی جماعت کی حیثیت سے قومی حقوق کے حصول وسائل پر اختیار کلتور وزبان کے فروغ علم وہنر کی حصول کیلئے پر امن جمہوری جدوجہد کے زریعے میدان عمل میں موجود ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پارٹی پشتون خوا وطن کی سیال مترقی جمہوری جماعت کے طور پر ابھرے گی بعدازاں پارٹی رہنماؤں اور نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں عصرانہ دیاگیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملتان جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیایہ اپوزیشن کی کامیابی ہے، اختر مینگل

لاہور( این این آئی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے …