عوام مزید تبدیلی کے جھانسے میں آنے والے نہیں، غلام بلور

پشاور(وقائع نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے اب تک ہونے والے تمام ضمنی انتخابات کے نتائج حکمران جماعت اور ان کو لانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پنجاب کے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئی حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ مریم نواز نے جس دلیری اور بہادری و استقامت کے ساتھ اس ضمنی انتخاب میں جیت کی جنگ لڑی ہے وہ قابل رشک ہے۔

حکمران جماعت کی شکست اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ہیں اور غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں سے نجات چاہتی ہے۔ اب موجودہ حکمرانوں کو اور ان کے پیچھے کھڑی قوتوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور مزید تبدیلی کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو کامیابی ملی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔ اورآئندہ انتخابات اگر صاف شفا ف اور مداخلت سے پاک ہوئے تو اس میں سلیکٹڈ حکمرانوں کا نام ونشان تک مٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کا دور ختم ہونے والا ہے’امیر مقام

صوابی ( محمد شعیب سے) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق …