عمران خان کی حکومت جن کاندھوں پر بیٹھ کر آئی، انہیں ہی کاٹ رہی ہے، ن لیگ

چینل 24 کی بندش قابل مذمت، فوری بحال کیا جائے،چینل کا موقف سنے بغیر اسے آف ائیر کرنا ظلم، زیادتی اور فسطائیت ہے ، ترجمان مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینل 24 کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا ۔

Advertisements

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چینل کا موقف سنے بغیر اسے آف ائیر کرنا ظلم، زیادتی اور فسطائیت ہے ،عمران صاحب کی حکومت جن کاندھوں پر بیٹھ کر آئی، انہیں ہی کاٹ رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا صنعت تباہ کرنے کے بعد کورونا کی خراب صورتحال میں مزید بیروزگاری پھیلائی جارہی ہے ،عمران صاحب ان چینلز، میڈیا ہائوسز، صحافیوں اور مالکان کو نشانہ بنارہی ہے جو سچ بولتے ہیں ،قانون کا یکساں اطلاق نہیں، واضح امتیازی رویہ حکومتی تعصب کو عیاں کررہا ہے ،حکومت کو ان سب اداروں، افراد اور شخصیات سے مسئلہ ہے جو اس پر تنقید کرے ،تنقید سے گھبرائی حکومت کے لئے آسان راستہ، چینل، زبان اور ادارہ بند کرنا رہ گیا ہے ،نئے پاکستان میں فسطائی سوچ اور ہتھکنڈے عروج پر ہیں،بیروزگاری کے سونامی میں چینل 24 کی بندش سے مزید اضافہ کیاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میرشکیل الرحمن کی ناحق گرفتاری، چینل 24 کی بندش اور دیگر اینکرز کی تحریر اور پروگراموں پر پابندی ثبوت ہے کہ حکومت جمہوری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غیر قانونی اراضی کیس، نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کین مرکزی نائب صدر مریم نواز کو11 …

%d bloggers like this: