معیشت کی تباہی اوربیروزگاری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہے‘مریم نواز

خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے،بیگم کلثوم نوازنے دورآمریت میں پاکستان کی سیاست میں تاریخی کردارادا کیا

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا کلیدی کردار ہوگا،خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے،بیگم کلثوم نوازنے دورآمریت میں پاکستان کی سیاست میں تاریخی کردارادا کیا،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم کلثوم نوازشریف کے جذبے سے آگے بڑھیں گے۔مریم نواز نے 13دسمبر کے جلسے کے سلسلہ میں خواتین اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ خواتین نے جلسے کی کامیابی اور پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں ۔مریم نوازنے خواتین کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے فیصلہ کن مرحلے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے، معیشت کی تباہی، بے روزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کرخواتین سیاسی معرکے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی تیاری میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھائیں گے،پاکستان کی پچاس فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہیں، انہیں نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا،خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے اور خواتین اس کا ایک ہم حصہ ہیں،آج پورے گھر اور اس کے ہر فرد نے قائد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیکٹڈ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے،ن لیگ

عمران صاحب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،عوام کو مزید …