پی ٹی آئی ،ایف بی آر کی ناکامی کی قیمت صوبوں کو ادا کرنی پڑی ہے، بلاول

سندھ کو 229ارب کم دیئے گئے جبکہ اس ناکامی کی قیمت پنجاب نے 483ارب کے نقصان سے ادا کی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
کوروناسے صحتیاب مریضوں کی تعداد سندھ میں سب سے زیادہ ہے جہاں 46ہزار 824 افراد نے وائرس کو شکست دی، بیان

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایف بی آر کی ناکامی کی قیمت صوبوں کو ادا کرنی پڑی ہے، حکومت کی ناکامی کا خمیازہ سندھ اور پنجاب نے بھگتا ہے، ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب کم دیئے گئے جبکہ اس ناکامی کی قیمت پنجاب نے 483 ارب کے نقصان سے ادا کی ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایف بی آر کے برعکس سندھ ریو نیو بورڈ نے 2019-20ء میں پہلے سے زیادہ ریو نیو جمع کیا ،ایس بی آر نے 105 عشاریہ 9 ارب روپے کے محصولات جمع کئے، عمومی معاشی ابتری اور کورونا وبا کے باوجود سندھ کی ریو نیو گروتھ 5 عشاریہ 6 رہی۔۔ا نہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی، ملک کے ایک لاکھ صحتیاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے۔

Advertisements

یہ بھی پڑھیں

غیر قانونی اراضی کیس، نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کین مرکزی نائب صدر مریم نواز کو11 …

%d bloggers like this: