نواز شریف کیساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کیساتھ ہوا ہے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو الطاف حسین ٹو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا ہے۔

ہیڈکوارٹر میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے نواز شریف کا سیاسی جنازہ ہی پاکستان آئے گا لیکن اب ان کی سیاست پاکستان واپس نہیں آسکتی ،نواز شریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میںجو کردار اداکیا ہے اس سے عمران خان کی حکومت مزید مضبوط ہوئی ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر سے رابطہ ہواہے انہوںنے نیب تحویل میںشہباز شریف کی تین ملاقاتوں کی بات کی ہے ان کی ملاقاتیں کس سے ہوئی اس کے بارے میں ان سے ہی پوچھیں ،نواز شریف کی تقریر کو بھارت میں بھرپور کوریج دی گئی ہے ، پاک فوج اس ملک کی جمہوریت، سالمیت، زندگی، ریڑھ کی ہڈی اور بقا کا نام ہے ، نوازشریف جوکھیل کھیل رہے ہیںوہ عالمی ایجنڈا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پسنجر ٹرینوں کی طرح فریٹ ٹرینوںمیں بھی آن لائن بکنگ ہوگی،ڈرائیور زکا مائلج الائونس بڑھا دیا گیا ہے ،جلد ہیلتھ کارڈ بھی دیں گے ،ٹی ایل ملازمین کو مستقل کرنے کی وزیر اعظم سے حسن ابدال میںبات کروںگا،ایک سے سولہ تک ملازمین کے گریڈ کواپ گریڈ کرنے کی بھی درخواست کریں گے،31ہزار ملازمین کو ٹیکنیکل الائونس دیاجائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت اور راولپنڈی والے غداری کے سرٹیفیکیٹ دینا بند کر دیں‘مشتاق احمد

بنوں(نمائند ہ شہباز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے ملک …

%d bloggers like this: