سلیکٹڈ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے،ن لیگ

عمران صاحب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،عمران صاحب 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، ابھی تک آپ نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی،عمران صاحب صبح ہوچکی ہے،

الیکشن کمیشن میں فوری طور پر درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت فوری اوپن کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام انتظار کر رہے ہیں، آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟ ، آپ کے تصدیق شدہ جھوٹے ہونے کے ثبوت کے طور پر پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی گزشتہ روز جاری کر چکی ہوں،عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کو کیمروں کے سامنے چلانے کے لئے الیکشن کمیشن میں آپ کی درخواست اور حکم کا انتظار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں میڈیا کی کوریج پر عائد پابندی آج ختم کرائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں 23پکڑے جانے والے خفیہ اکاونٹس عوام کے سامنے لانے کا آج حکم جاری کریں ،عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ نہ رکھنے کی درخواست دائر کریں، میڈیا انتظار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، وہاں بھی غیر قانونی فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے وکیل کر چکے ہیں؟ ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں آپ کی غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس کے لیے کتنی فیس دے رہے ہیں؟ یہ فیس قومی خزانے سے دے رہے ہیں؟ یا فنڈنگ کے غیر قانونی پیسے سے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج اپنی بات پر عمل کریں، فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں ،عمران صاحب آپ کے جھوٹ آپ کی صداقت اور امانت کو تباہ کر کے ہیں، دنیا کو پتہ چل گیا آپ کتنے بڑے چور ہیں ،عمران صاحب آن کیمرہ بیان کچھ اور اور پیچھے دروازے سے این آر او لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ثابت ہو گیا آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز

کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، نائب صدر ن …