تبدیلی سرکار نے کرپشن اور قرضوں کے ریکارڈ قائم کردیئے، سکندر شیرپاؤ

چارسدہ (نمائندہ شہباز )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے صوبے میں جاری امن و امان کی ابتر صورتحال،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے بیانیہ سے منحرف ہو چکی ہے اور اصل چہرہ عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے رزمک وزیرستان اور بلوچستان واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تنگی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ کارکنوں ملک محمد ادریس،ملک حشمت علی،جان عالم،احمد جان،شوکت خان،عابد خان،سیف اللہ،مکرم خان،طیب خان،گل عالم،میر عالم،طاہر خان،اسد خان،خیال محمد،سراج،نویدخان،ہارون خان،سہیل خان،مزمل خان،الیاس خان،ماجد خان اور اکرام خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سکندرشیرپاؤ نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں کے برعکس مہنگائی، بیروزگاری،امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال،کرپشن، خراب طرز حکمرانی اور بے تحاشہ قرضے لینے کے ریکار ڈ قائم کردیئے۔ حکمرانوں کی عدم توجہی اور رٹ نہ ہونے کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں آئے روزاضافہ ہورہا ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے انہوں نے ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت اور راولپنڈی والے غداری کے سرٹیفیکیٹ دینا بند کر دیں‘مشتاق احمد

بنوں(نمائند ہ شہباز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے ملک …

%d bloggers like this: