بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء ستارہ ایاز سینیٹ الیکشن سے مستعفی

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رہنماء ستارہ ایاز سینیٹ الیکشن سے مستعفی ہوگئیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ستارہ ایاز نے کہا کہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بطور سیاسی کارکن اور اپنے بھائیوں کے مفاد میں مستعفی ہو رہی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ پارٹی کو فیصلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے معاملات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہیں، ہمیں ان افراد کو نمائندگی دینی چاہیے جو عوام کے مسائل کو حل کریں۔ مشکور ہیں کہ ستارہ ایاز نے پارٹی کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے۔

سینیٹر ستارہ ایاز جنرل نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے امیدوار تھیں۔

یاد رہے کہ ستارہ ایاز کچھ دن قبل سینیٹ سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں جس کے بعد پارٹی نے انہیں سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔ تاہم پارٹی میں شدید تنقید اور مخالفت کے بعد ستارہ ایاز سے سینیٹ کے ٹیکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عوام مزید تبدیلی کے جھانسے میں آنے والے نہیں، غلام بلور

پشاور(وقائع نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور …