اے این پی نے باڑہ دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہر محاذ پر کھڑی رہے گی،ایمل ولی خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے باڑہ میں جاری سکول استاذ عرفان اللہ آفریدی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف جاری دھرنا خیبرپختونخو ااسمبلی کے باہر لانے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پشتون کا غم پوری قوم کا شریک غم ہے اور اس غم میں اے این پی عرفان اللہ آفریدی کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

دھرنا شرکاء کی جانب سے منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے تمام کارکنان کو ہدایات جاری کیں کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کل کے احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ حکومت وقت کو کم از کم یہ احساس دلایا جائے اور کئی روز سے جاری دھرنے پر انکی خاموشی توڑنے کیلئے انکے سامنے احتجاج کیا جائے۔

انہوں نے حکومتی رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشتون کو مارنا اور پھر احتجاج پر چشم پوشی ایک شرمناک اور افسوسناک فعل ہے اور بالخصوص ضم اضلاع کے عوام میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو مزید بڑھائی جارہی ہے۔ اے این پی باڑہ دھرنا کی حمایت پہلے ہی کرچکی ہے اور اب خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج میں بھی بھرپور شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باچاخان ٹرسٹ ہیلتھ فاؤنڈیشن کا ہر ضلع میں بلڈ بینک،ہیلتھ سنٹر بنانے کا فیصلہ

ابتدائی مرحلے میں ایک ضلع کو ٹیسٹ کیس کے طور پر منتخب کیا جائیگا،ہیلتھ سنٹر …