میڈیا کے توسط سے تلاش گمشدگی کا اشتہار دیناہے،سینیٹر روبینہ خالد

نوشیروان برکی صاحب سمیت عمران خان کو بھی تلاش گمشدگی کی لسٹ میں ڈال دینا چاہئے

پشاور(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ میڈیا کی توسط سے ایک تلاش گمشدگی کا اشتہار دیناہے نوشیر وان برکی صاحب جو کہ پاکستان بلکہ سات سال سے خیبر پختونخوا کی حالات زاراور ہیلتھ سسٹم کے ذمہ دار ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی تلاش گمشدگی کی لسٹ میں ڈال دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے اس اہم موقع پربھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں آنا گوارہ نہیں کیا وہ لیڈر آف دی ہائوس ہے ان کو ہائوس آنا چاہیے اور قوم کو جواب دینا چاہیے ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ موجودہ حکومت کے وزیر اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے جوسارا دن سندھ کا پہاڑہ پڑھتے رہتے ہیں اور سندھ کو فتح کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں انہوں نے توکشمیر کو فتح کرنا تھا کشمیر کو فتح کرنے کیلئے سارا دن قوم کو روڈ پرکھڑاکردیاکہ کشمیرایسے آزادہوگا سندھ کے ساتھ سلوک سے نفرتیں پھیلارہے ہیں اپناپروگرام بتائیں کہ کشمیرکی فتح کیلئے کیاکچھ کررہے ہیں

وزیرخارجہ کاکام سندھ کو فتح کرنانہیں بلکہ وہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے بارے میں قوم کو بتائیں سات سالوں سے خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی کارکردگی کیاہے؟کرایے کے مشیرحکومتی نااہلی چھپارہے ہیں اورعجب وغریب مفروضے بیان کررہے ہیں اگرسب اچھاہے تو پھرصوبے کے ہسپتالوں کی حالت ابترکیوں ہے کیوں ڈاکٹرزاستعفے دے رہے ہیں حالات اس نہج پر آچکے ہیں لوگ اپنی نوکریاں چھوڑرہے ہیں بی آرٹی کے مزدوروں کو چارماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے

غرباء میں امداد کے باتیں محض دعوے ہیں انہوں نے کہاکہ ارتغرل ڈرامہ دیکھنے والے وزیراعظم 24گھنٹے کیسے کام کررہاہے وہ کارکردگی کہاں ہے حکومت صرف سوشل میڈیا پرمتحرک ہے ،اس وقت ملک کی ترجیحات عوام کی صحت ہے بتایاجائے کہ کتنے ہسپتالوں کو ہیلتھ سہولیات فراہم کی ہیںکنسٹریشن شعبے میں ریلیف دینے سے کیاہوگا

مکانات کی تعمیرخدانخواستہ قبروں کی تعمیرمیں نہ بدل جائے کیونکہ اگر عوام کی صحت ہوگی تو ہی وہ اپنے لئے گھربنائینگے لوگوں کی صحت کوکسی کوپرواہ نہیں ہمارے فرنٹ لائن سپاہی کے پاس حفاظتی اشیاء نہیں،گمراہ کن بیانات بندکئے جائیں عوام کو حقیقت سے آگاہ کیاجائے نئے کپڑے اورجوتے لینے ضروری نہیں وزیراعظم قوم کوبتائیں کہ کورونا وائرس جان لیواہے شعورپیداکیاجائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوسکیں۔وزیراعظم عمران خان ابتداء سے لوگوں میں ابہام پیداکررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

تمباکو کیلئے مقررہ نرخ کاشتکاروں کی ساتھ مذاق ہے، افضل خاموش

ملٹی نیشنل کمپنیاں مزدوروں کے استحصال میں مصروف ہیں، چیئرمین مزدور کسان پارٹی چارسدہ(نمائندہ شہباز) …