کسی سے ڈرنے والے نہیں ‘حکومت کا دھڑن تختہ کرینگے ‘مولانا فضل الرحمن

FATF کے حکم پر قانون سازی کرناپارلیمنٹ کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے’گیدڑ بھبکیاں اپنے پاس رکھیں اب آگے جائیں گے

جیکب آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حکم پر قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے،ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں گیدڑ بھبکیاں اپنے پاس رکھیں، اسلام آباد میں آگے جائیں گے ،حکومت کا دہڑن تختہ کرینگے، آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے اگر کسی انسان کی آزادی چھین لی جائے تو غلامی کاطوق انکی گردن میں ہوتا ہے غلام قوم اپنی حیثیت اور وقار کھو بیٹھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کی.،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے انگریز کیخلاف جنگیں لڑیں علما کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا، لاشوں کو درختوں پر لٹکایا اورتوپوں سے اڑایا گیا،لیکن جھکے نہیں

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حکم پرقانونسازی کرناپارلیمنٹ کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے،مزید کہا کہ اقوم متحدہ میں جس کانام قرارداد ہے پاکستان میں قانون بن جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ڈرانے والے ہیں گیدڑ بھبکیاں اپنے پاس رکھیں اب اسلام آباد میں آگے جائیں گے اس حکومت کا دہڑن تختہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

کابل، تعلیمی مرکز پر خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کابل(این این آئی) افغان دارالحکومت کابل زوردار دھماکہ سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں …

%d bloggers like this: