ووٹ کو عزت دلوائیں گے، حکمرانوں کو گھر جانا ہو گا‘اختر مینگل

بلوچستان کے اندر بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری، نوجوانوں کا قتل عام ہورہا ہے

اسلام آباد(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کے اندر ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری جبکہ نوجوانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ، خاموش رہ کر قوم کے مجرم نہیں بن سکتے ہیں۔

ووٹ کو عزت دلوائیں گے، حکمرانوں کو گھر جانا ہو گا۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں گالی دی گئی تو جواب گالی سے نہیں ۔۔ سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی عزت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے اندر ہماری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔

ملتان کے عوام آج تخت اڑا رہے ہیں اور تخت بھی گرا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے سٹیڈیم کے اندر جلسہ کی اجازت نہ دے کر کم ظرفی اور چھوٹے پن کی انتہا کی ہے۔ بلوچستان کے اندر نوجوانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ کسی نے سیاست کرنا ہے تو وردی اتار کر کریں۔

لبادہ پہن کر سیاست کرنے کو منافقت کہتے ہیں۔ ملتان کے اندر ہجوم نے سٹیڈیم کے بجائے چوک چوراہوں اور بازاروں میں جلسے کئے ہیں۔ رکاوٹوں کی وجہ سے ہر بازار میں جلسے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ جلد حکومت ہٹانے کیلئے پورے ملک میں مظاہرے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیکٹڈ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے،ن لیگ

عمران صاحب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،عوام کو مزید …