خیبرپختونخوا ’20ہزار ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کوکورونا ویکسین دیدی گئی

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا بھر میں میں کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن میں تیزی کر دی گئی ۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور 20ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہریوں کو ویکسین دی گئی۔ صوبے میں اب تک 54ہزار 690ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے

ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے طبی عملے کی تعداد 33ہزار 873ہے۔محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق اب تک 50سال اور زائد عمر کے 1لاکھ 55 ہزار شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 42ہزار 692ہے۔

سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین 7953بزرگ شہریوں کو دی جا چکی ہے۔ 40سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچا کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چترال اورشمالی وزیرستان میں زعفران کی کاشت کاکامیاب تجربہ

پشاور(نیوز رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت زعفران کی کاشت منصوبہ سے متعلق منگل کے روز گورنرہاؤس …