خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق، کیسز میں 526 کا اضافہ

پشاور۔۔۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں کچھ کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 526 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 590 جبکہ 3 ہزار 423 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں کچھ کمی آئی ہے تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عید کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ رکھنے کی صورت میں معاملات بگڑ سکتے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونامثبت کیسز کی شرح یومیہ 10 سے 8.7 فیصد رہ گئی ہے، ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر بھی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم راز کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسگے گا، سردار حسین بابک

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردا ر …