پشاوربی آرٹی منصوبے کی لاگت لاہور میٹروٹرین سے کم ہے،شوکت یوسفزئی

پشاوربی آرٹی منصوبے کی لاگت لاہور میٹروٹرین سے کم ہے،شوکت یوسفزئی

لاہور (این این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا پاکستان کاایک خوبصورت اور اہم صوبہ ہے، صوبائی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے بہترین منصوبوںپرگامزن ہے جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے بہترین منصوبوں پر کام کر رہی ہے لیکن ان کے کاموں کوملکی سطح پر اجاگرنہیں کیا جارہا ،پشاوربی آرٹی کے منصوبے کی لاگت لاہور میٹروٹرین سے کم ہے جو اپریل میں عوام کے لئے آپریشنل کردیاجائے گا، فاٹاکا انضمام کا معاملہ ایک سال میں حل ہوا اور اب وہاں پولیس اور عدالتوں نے کام شروع کردیاہے اور یہاں تمام سہولتیں مہیاکی جارہی ہیں،فاٹامیں ہیلتھ کارڈز سوفیصد مہیاکردیئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں رواں سال میں ہیلتھ کارڈزمہیا کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے فاٹا کی ترقی کے لئے سو ارب کے پیکج کا اعلان کیاتھا جس میں سے پچاسی ارب منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں پر عملدارآمد شروع ہونے جارہاہے۔ ٹورازم کے حوالے سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں کیونکہ خیبرپختونخواہ ناصرف قدرتی طورپر دنیاکا خوبصورت ترین خطہ ہے بلکہ تاریخی اعتبارسے بھی ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے صرف دنیاکی توجہ اس جانب مبذول کراناہے۔

انہوں نے کہاکہ سوات موٹروے صوبائی خزانے سے بنائی اور ڈی آئی خان موٹروے کے منصوبے پر بھی جلد عملدارآمد کیا جائے گا جب کے دیگر صوبوں میں موٹروے کے منصوبے قومی خزانے سے بنائے جارہے ہیں۔ملک میں مہنگائی کوتسلیم کرتے ہیں لیکن کوئی بھی اس مہنگائی کی وجوہات پر غور نہیں کرتا، ہماری حکومت سابقہ ادوارمیں لئے گئے قرضوں کو اتارنے میں زیادہ توجہ دے رہی ہے اور ملک کے گیارہ ارب کے قرضے واپس کردیئے ہیں اور ہماراٹارگٹ ہے کہ ملک کے تمام قرضے جلد اداکرکے مہنگائی پر قابو پایاجائے۔ تقریب کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*