ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گرد خودکش حملوں سمیت چیک پوسٹ حملوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بگوانی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت نوید اور وقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اقبال کھیارہ گروپ سے ہے۔ دونوں دہشت گرد کھتی چیک پوسٹ حملہ اور ٹراماسینٹر خودکش حملے سمیت پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری رہا۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*