28سراغ رساں کتے پراسرار بیماری کے باعث مر گئے

28سراغ رساں کتے پراسرار بیماری کے باعث مر گئے

پشاور(آن لائن) دہشتگردوں ، بارودی مواد کا سراغ لگانے کے لئے بیرونی ممالک سے لائے گئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے 28سراغ رساں کتے پراسرار بیماری کے باعث مر گئے ہیں جس کے باعث خیبرپختونخوا پولیس کو بارودی مواد کا سراغ لگانے میں شدید ترین مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے.

خیبر پختونخوا حکومت نے بارودی مواد اوردہشت گردوں کی تحقیقات کے لئے 51سراغ رساں کتے خریدے تھے جس میں 28پراسرار بیماری کے باعث مر گئے ہیں اورخیبر پختونخوا پولیس کے پاس صرف 23اہم سراغ رساں کتے رہ گئے ہیں 1سراغ رساں کتے کی قیمت پانچ لاکھ روپے مالیت کا تھا اور ان کی خوراک پر تین کروڑ 66لاکھ روپے خرچ ہو ئے ہیں اٹھائیس اہم سراغ رساں کتوں کے مرنے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کو محرم الحرام سمیت اہم دنوں اور اہم شخصیات کی سیکورٹی کے لئے شدیدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے.

خیبر پختونخوا پولیس نے 51سراغ رساں کتوں کی نگہداشت کے لئے 41افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں جن میں ایک ڈائریکٹر اور ایک ڈی ایس پی انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، کانسٹیبلز شامل ہیں .

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سراغ رساں کتوں کے اموات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*