ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی عوام کو گھروں تک محدود رہنے کی اپیل

پشاور (جنرل رپورٹر) عوا می نیشنل پارٹی کی رکن خیبرپختونخوائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے عوام کو گھرو ں تک محدود رہنے کی اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عا لمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے بچنے کا حل صرف احتیاطی تدابیر ہے ۔لہٰذا عوام سے گزارش کی جا تی ہے کہ وہ غیر ضروری کا موں کیلئے گھروں سے نہ نکلے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کریں تاکہ یہ وا ئرس آگے منتقل نہ ہو ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری بار بار ہاتھ دھونے سمیت سینی ٹائزر اور دیگر جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں تاکہ اس وائرس پر قابو پایا جا سکے اور قیمتی جانیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مختلف اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کر کے خود کو اس وباء سے محفوظ رکھے ۔

یہ بھی پڑھیں

صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا بارہواں دن ،شہری محصور، زندگی معطل ہو گئی

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا بارھواں دن بھی جا ری رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔