پشاور، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 17 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتار

انتظامیہ کی اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

پشاور (جنرل رپورٹر) وزیراعلی کے مشیر برائے بلدیات کامران بنگش کی ہدایت پرایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے ٹی او آر ریاض اعوان‘ اے ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈ یمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود ن کے ہمراہ گھنٹہ گھر‘ قاضی کلے‘ لطیف آباد‘ وزیر کالونی ‘ یوسف آباد‘ سیٹھی ٹائون‘ اشرف روڈ اور دیگر بازاروں کا دورہ کیا .

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کے باعث کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت 17 دکانوں کو سیل کردیا ہے جبکہ 6 افراد کو بھی کارسرکار میں مداخلت پر گرفتارکرلیا ہے ۔اس دوران سیل ہونے والے دکانوں میں لوہار‘ باورچی‘ کباڑی ‘ کپڑوں کی دکانیں اور دیگر دکانوںکو سیل کردیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ حکومت کے اعلان کے مطابق اپنی دکانیں بند رکھیںاور دکانیں نہ کھولیں حکومت نے عوام کی حفاظت اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا بارہواں دن ،شہری محصور، زندگی معطل ہو گئی

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا بارھواں دن بھی جا ری رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔