پی آرسی ایس کورونا سے بچاؤکیلئے رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دے، گورنر

رضا کارانہ ٹیمیں اور طبی عملہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اپنی خدمات انجام دیں، شاہ فرمان کا پیغام

پشاور(وقائع نگار)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع برانچ کے نام پیغام میں کہاہے کہ پی آرسی ایس کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دے۔ رضا کارانہ ٹیمیں اور طبی عملہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اپنی خدمات انجام دیں۔

گورنرشاہ فرمان کا کہناتھا کہ پی آر سی ایس ہمیشہ کی طرح اب بھی انسانیت کی خدمت کیلئے خود کو تیار رکھے۔

انہوں نے کہاکہ پی ار سی ایس کرونا وائرسے بچاؤ کیلئے عوام میں موثر آگاہی مہم پیدا کریں اور اس ہنگامی صورتحال میں اپنے تمام طبی ودیگر وسائل بروئے کار لائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب نے متحد ہوکر اس آزمائش کا سامنا کرناہے اور انشاء اللہ ہم سرخروں ہوں گے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا بارہواں دن ،شہری محصور، زندگی معطل ہو گئی

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا بارھواں دن بھی جا ری رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔