افغان قونصل جنرل کا وفد کے ہمراہ باچاخان مرکز پشاور کا دورہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب احمدزئی نے وفد کے ہمراہ پیر کے روز باچا خان مرکز پشاور کا دورہ کیا جہاں اے این پی کے صوبائی صدر اور باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران افغان قونصل جنرل نجیب احمدزئی اور وفد کے دیگر اراکین نے مختلف دفاتر اور باچاخان مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔صوبائی صدراے این پی ایمل ولی خان نے اے این پی اور باچاخان ٹرسٹ کے جاری منصوبوں پر انہیں بریفنگ دی۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور افغان قونصل جنرل نجیب احمدزئی کے درمیان ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ اسکے ساتھ ساتھ افغانستان اور پاکستان کے درمیان رابطوں میں مشکلات، ویزا پالیسی اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران نامور پشتو شاعر،مصور اور فلسفی خان عبدالغنی خان کے مزار پر کمپلیکس بنانے بارے بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پورے خطے سے مشروط ہے، اے این پی پرامن افغانستان کا متمنی ہے، پشتونوں کے درمیان روابط میں آسانیوں سے پورے خطے کی معیشت پر بہتر اثر پڑے گا، تجارتی راہداریوں کے کھولنے اور آسانیاں پیدا کرنے سے دونوں ممالک کے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ملاقات کے دوران افغان قونصل جنرل نجیب احمدزئی کی مختلف مسائل کے جلد حل اور افغان حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اے این پی کے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور،صوبائی سیکرٹری مالیات مختیار خان، صوبائی سیکرٹری ثقافت خادم حسین، صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی، باچاخان ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل رحیم مروت اور خدائی خدمتگار تنظیم کے صوبائی ڈپٹی سالار اعلیٰ ڈاکٹر نویداللہ سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترقیاتی فنڈز کی 100 فیصد یوٹیلائزیشن کو یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ

پشاور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ …