الف جان خٹکہ کی پہلی برسی احترام کے ساتھ منائی گئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) ملگری لیکوالان پشاور اور دوسرے اضلاع کے ملگری لیکوالان نے مشہور خدائی خدمتگار اور عظیم پشتو شاعرہ الف جانہ خٹک کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔

اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے ضلعی دفتر میں کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کلچر سیکرٹری خادم حسین نے کہا کہ الف جان خٹکہ پختون قومی تحریک کی نمائندہ شاعرہ تھیں۔ انہوں نے پدرسری کا بیانیہ چیلنج کیا اور آزادی کی تحریک میں عورتوں کی شرکت کی راہ ہموار کی۔

تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے صدر ملک فرہاد، ملگری لیکولان پشاور کے صدر فضل مومند اور ملگری لیکوالان پشاور کے گل محمد بیتاب نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں ایک غیر طرحی مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ جس میں ملگری لیکوالان پشاور کے جنرل سیکرٹری وفیع اللہ وفیع، ممبران حساس یوسفزئی، صفدر خان صفدر، حمید سرفروش، نور البصر بصر اور اختر ننگیال نے اپنا کلام سنایا۔ تقریب میں عوای نیشنل پارٹی کے کارکنان اور پشاور کے ادیبوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں جاری منصوبوں کیلئے مقررہ ٹائم لائن پرعملدرآمد کی ہدایت

ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی، ڈیزائننگ، نفاذ اور نگرانی کا مجموعی عمل شفاف و مؤثر ہونا …

%d bloggers like this: