اے این پی کا ملک بھر میں ننگیالے پختون کنونشنز کرانے کا اعلان

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ننگیالے پختون کے کنونشنز ملک بھر میں کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا کنونشن خیبرپختونخوا میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سالار رسول خان نے کہا ہے کہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی خصوصی ہدایت پر تمام صوبوں کا تنظیمی دورہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پہلا دورہ بلوچستان کا ہوا جس میں صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور صوبائی سالار عبدالغنی درانی سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دورہ بلوچستان کے دوران صوبائی سالار نے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق کچھ اضلاع میں تنظیم نامکمل ہے۔مرکزی سالار نے دو مہینے کے اندر بلوچستان کی تنظیموں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔دو مہینے بعد مکمل رپورٹ باچاخان مرکز پشاور میں جمع کرائی جائیگی۔

اس موقع پر مرکزی سالار نے صوبائی صدر سے بھی درخواست کی کہ اس سلسلے میں صوبائی سالار کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

مرکزی سالار کے مطابق تمام تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد ہر صوبے میں ننگیالے پختون کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا۔ایمل ولی خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ننگیالے پختون کی فعالیت میں بھرپور اضافہ ہوا۔صوبائی سالار پختون خان، ڈپٹی سالار شاکراللہ شنواری اور نائب سالار ملک فقیر علی کی انتھک محنت سے تنظیم مزید فعال ہوگئی۔

مرکزی سالار نے خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر اور پورے تنظیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم کے ہرشعبے میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے،کامران بنگش

اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور جامعات کی کارکردگی ملکی لیول پر قابل تقلید تصور …