پی ڈی ایم پشاور جلسہ سے قبل ا ے این پی کی صوبائی کونسل کا اجلاس کل طلب

کونسل اجلاس میں پارٹی امور کیساتھ پشاور میں ہونیوالے جلسے کی تیاریوں پر گفتگو ہوگی،صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعرات کوہوگا

پشاور(نیوز رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پشاور جلسے سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔ کونسل اجلاس سے پہلے جمعرات کے روز صوبائی مجلس عاملہ (ورکنگ کمیٹی) کا اجلاس بھی ہوگا۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان کے مطابق اے این پی کے صوبائی کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز جبکہ صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعرات کے روز ہورہے ہیں جس میں صوبہ بھر سے عہدیداران اور اراکین شرکت کریں گے۔

دونوں اجلاسوں سے پہلے بدھ کے روز صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کی۔ کابینہ اجلاس میں پارٹی، تنظیمی اور سیاسی امورکے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں پارٹی کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان 22نومبر کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونیوالے جلسے کی میزبانی کی پیشکش کرچکے ہیں۔ صوبائی مجلس عاملہ اور کونسل کے اجلاسوں میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں، ذمہ داریوں اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

PDM Nowshera protest

عمرانی کورونا کو ایک پل بھی ماننے کو تیار نہیں، میاں افتخار حسین

نوشہرہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و پاکستان ڈیوکریٹک موومنٹ (پی ڈی …