اے این پی وفد کی نامور شاعر، ادیب و صحافی سلیم راز کی عیادت

پشاور(شہباز نیوز) باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے گذشتہ روز وفد نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج نامور شاعر، ادیب اور صحافی سلیم راز کی عیادت کی اور ٹرسٹ کی جانب سے انکے علاج کیلئے دو لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا۔

وفد میں خدائی خدمتگار تنظیم کے سالاراعظم ڈاکٹرشمس الحق، صوبائی ڈپٹی سالار اعلیٰ ڈاکٹرنویداللہ اور دیگر شامل تھے۔وفد نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سلیم راز کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

چترال اورشمالی وزیرستان میں زعفران کی کاشت کاکامیاب تجربہ

پشاور(نیوز رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت زعفران کی کاشت منصوبہ سے متعلق منگل کے روز گورنرہاؤس …