اے این پی سربراہ کا حیدر ہوتی کے سسر محمد سریر کی وفات پر اظہار تعزیت

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اسفندیارولی

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کے سسر اور ایم پی اے شاہدہ وحید ہوتی کے بھائی محمد سریر خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔

عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

پی کے 63 میں ووٹ چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے …