پشاور اے این پی جلسہ، کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج عوامی نیشنل پارٹی کے تحت ہونے والے جلسے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور جلسہ گاہ میں صوبہ بھر سے کارکنان کے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

فخرافغان باچاخان اور ولی خان کی برسی تقاریب کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلسہ پشاور موٹروے ناردرن بائی پاس کے قریب منعقد کیا جارہاہے جہاں اب سے کچھ دیر قبل مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین، صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اور صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی پہنچ گئے ہیں۔

جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدر خان ہوتی، مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ عام میں صوبہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے اور اکابرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دیگر اراکین کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا تھا اور انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ عام اس مٹی کے ورثاء کا جلسہ ہوگا جو ہمیشہ اس خطے کی تحفظ کیلئے کھڑے رہے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

باچاخان اور ولی خان کوی تعلیمات پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے اور آج جتنے بھی مسائل موجود ہے انکا حل باچاخا ن اور ولی خان کی تعلیمات میں مضمر ہے۔ انہوں نے پوری پشتون قوم، مترقی و جمہوری سوچ رکھنے والے افراد سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملاکنڈ ڈویژن میں لینڈ سیٹلمنٹ سے متعلق پیچیدگیوں کے خاتمے کیلئے کمیشن قائم

محکمہ آبنوشی مختلف اداروں کی طرف سے بنائے گئے غیر فعال ٹیوب ویلز کو تحویل …