انجمن اصلاح الافاغنہ کی صد سالہ تقریبات،ہفتہ باچاخان کا آغاز آج ہوگا

باچاخان مرکز پشاور میں صبح 10بجے پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا،مہمان خصوصی اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی ہوں گے

پشاور(نیوز رپورٹر) انجمن اصلاح الافاغنہ کے صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ہفتہ باچاخان کا آغاز آج بروز بدھ 20جنوری کو باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا ۔ اس سلسلے میں پروقار افتتاحی تقریب صبح 10بجے باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان ہوں گے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب میں ننگیالے پختون کی رضاکار فورس (سالاران) صوبائی صدر کو سلامی دیں گے جس کے بعد ہفتہ بھر کے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔ 21جنوری کو انجمن اصلاح الافاغنہ اور باچاخان کے عنوان سے سمینار ہوگا جبکہ اسی دن سہ پہر طلبہ تنظیم پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام تقریب بھی منعقد ہوگی۔22جنوری کو ’’تعلیم اور آزاد سکولز‘‘ کے عنوان سے تقریب ہوگی، اسی روز ملگری استاذان کے زیراہتمام تقریب سہ پہر منعقد ہوگی۔23جنوری کو ناردرن بائی پاس کے قریب عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں ہزاروں کارکن شرکت کریں گے۔

24جنوری کو پختونخوا کے قدرتی وسائل کے موضوع پر سیمینار ہوگا،اسی روز ملگری ڈاکٹران کی جانب سے فری بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد بھی ہوگا۔25جنوری کو ’’قومی تحریک میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار ہوگا جبکہ اسی روز سہ پہر ملگری لیکوالان کے زیراہتمام مشاعرہ اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائیگا۔ہفتہ باچاخان کی آخری تقریب صوابی میں ’’باچاخان امن مشاعرہ‘‘ ہوگا جس میں صوبہ بھر کے نامور شعراء شرکت کریں گے۔

اختتامی تقریب میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہفتہ باچاخان کے بعد پورے سال کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کئے جائیں گے اور انجمن اصلاح الافاغنہ کے صدسالہ تقریبات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی کے 63 میں ووٹ چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے …