پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی کا بینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔
وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی نظام اور صوبے کے 6 جامعات کے لئے وائس چانسلرز کی تقرری پر غور کیا جائیگا۔
محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کا اجلاس 6 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے،ایجنڈے میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا سرفہرست ہے۔