کالم نگار ڈاکٹر محمد ہمایون ہما کی نئی کتاب ’’کالم کہانی‘‘ شائع ہوگئی

پشاور: ملک کے نامور ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار ، ماہر تعلیم اور کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر محمد ہمایون ہما کی نئی کتاب ’’کالم کہانی‘‘ شائع ہوگئی ہے، جو کہ ملک کے مختلف اخبارات اور جرائد میں لکھے گئے ان کے کالموں کا مجموعہ ہے۔

گزشتہ 20سالوں سے تسلسل کے ساتھ چپھنے والے ان کالموں میں مختلف سیاسی، سماجی، معاشی ، ادبی اور تعلیمی مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے جنھیں ہمیشہ قارئین کی پسندیدگی حاصل رہی۔

کتاب کا دیباچہ انھوں نے خود تحریر کیا ہے جس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ایک بڑے اخبار کا معروف کالم نگار بننے کی کہانی بیان کی گئی ہے کہ کس طرح انھوں نے سال 2000میں اس اخبار میں شمولیت اختیار کی اور پھر ستمبر 2017میں چپھنے والے ان کے ایک بے لاگ اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور کالم کے باعث انھیں یہ اخبار چھوڑنا پڑا۔

کتاب میں مجموعی طور پر 64کالم شامل کئے گئے ہیں جو کہ 254صفحات پر محیط ہیں۔ کتاب کی اشاعت دستاویز پبلیکیشنز لاہور نے کی ہے اور یہ ملک کے تمام بڑے بک اسٹورز پر دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد ہمایون ہما 50سال سے زائد عرصے سے ادب، آرٹ اور صحافت سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور متعدد دیگر ملکی و غیرملکی نشریاتی اداروں کے لئے ڈرامے تحریر کئے لیکن انھیں آج سے تقریباً25برس قبل لکھے گئے پشتو ڈرامے ’’میم زر ما‘‘ سے بڑی شہرت ملی جسے بعد میں پی ٹی وی نے اردو زبان میں ’’جھوٹ کی عادت نہیں مجھے‘‘ کے عنوان سے نشر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملگری ڈاکٹران دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی، ایمل ولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ باچا …

%d bloggers like this: