ڈاکٹر حنا علی باچا خان ہیلتھ فاونڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد

پشاور: باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے باچاخان ہیلتھ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت امیر زادہ نے ڈاکٹرحنا علی کو باچا خان ہیلتھ فاونڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

باچا خان ٹرسٹ میڈیا سیل سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر حنا علی نے چین سے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اورہیلتھ فاونڈیشن کے آپریشنز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ ایمل ولی خان نے ڈاکٹر حنا علی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ باچا خان ہیلتھ فاونڈیشن کے مشن کو آگے لے جانے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

’کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کسی دشمن کو ملک کا امن …