کورونا سے متاثرہ طلبہ سے انٹری ٹیسٹ 13 دسمبر کو لینے کا فیصلہ

پشاور : کورونا وائرس سے متاثرہ 138 طلبہ کیلئے خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا فیصلہ ہوگیا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے کورونا سے متاثرہ طلبہ سے 13 دسمبر کو خصوصی انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے۔

ذرائع کے ٹیسٹ سے محروم 138 طلبہ نے دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے اندراج کرایا ہے۔

پی ایم سی کے مطابق 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو طلبہ کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا۔ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فوج ایک ناگزیر ادارہ، آئینی طور پر سپورٹ کرینگے،مولانا فضل الرحمن

آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی …