پشاور:مکان کےتنازع پرفائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پشاور: پشاور کےعلاقے سربند لنڈی اخون احمد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کردئیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور یہ کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کےمطابق پیرکوہونےوالےاس واقعے میں بھتیجے نے چچا کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے رشتہ داروں کوقتل کردیا۔ واقعہ 3 مرلے کے گھرکے تنازع پرہوا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے گھر کا سربراہ کرم شاہ، اس کی دو بیویاں، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، کرم شاہ علاقےمیں چھولے فروش جب کہ ان کا بیٹا زبیر ویلڈنگ اورمستری کا کام کرتا تھا۔

ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گیس مزید مہنگی کرنے کا اشارہ

گیس مہنگی کرنے کیلئے اوگرا کی سفارشات دیکھ رہے ہیں جس کے بعد قیمتوں میں …