گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز اور عوامی اعلان جنگ تھا، میاں افتخارحسین

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخارحسین نے گوجرانوالہ کے کامیاب جلسے پر پوری قوم اور پی ڈی ایم کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز اور عوامی اعلان جنگ اور اس نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومتی ہٹ دھرمی، رکاوٹوں اور جبر کے باوجود عوامی سمندر حکومت کے خلاف نکل آیا تھا۔حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور نئے شفاف، غیرجانبدار اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی جلسہ گوجرانوالہ جلسے سے بھی بڑا جلسہ ہوگا، سرکاری ترجمان ذرا میدان میں نکلے، حقیقت سامنے آجائیگی۔ حکومتی ترجمانوں جھوٹ پہ جھوٹ بولتے چلے جارہے ہیں، عوام اب حقیقت جان چکی ہے۔مہنگائی کے طوفان، ناقص پالیسیاں اور بے روزگاری کے بوجھ مزید برداشت نہیں کئے جاسکتے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا جلسہ شہر کی تاریخ کا عظیم جلسہ ثابت ہوگا جس میں تمام قائدین شرکت کریں گے۔اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں، حکومت کے خاتمے تک عوام کی طاقت کے ساتھ جدوجہد جاری رہے گی۔ گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے عوام اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اپنا فیصلے 18 اکتوبر کو دیں گے۔وزیراعظم اور اسکے حواریوں میں ذرا سی بھی عقل ہو تو انہیں فوراً استعفے دے دینے چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

بھول جائیں کیپٹن صفدر کو کس نے گرفتار کیا ،جرم دیکھا جائے،شبلی فراز

پشاور ( آن لائن) وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے …

%d bloggers like this: