پی کے 78سمیت پورا پشاور ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہے، ثمربلور

عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے جس کی وجہ سے پارٹی کو عوام میں خوب پذیرائی ملی ہے

پشاور(نیوز رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی صو بائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے کہا کہ پی کے 78کو ماڈل حلقہ بنا کر ہی دم لینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی کے 78میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے حلقے سے گزرنے والی نہروں کے کنارے باؤنڈری وال تعمیر کریں گے کیونکہ اس سے پہلے باؤنڈری نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بن سکیں ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران نا خود ترقیاتی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے نہ ہی دوسروں کو کرنے دیتے ہیں جس کی وجہ پی کے 78سمیت پورا پشاور ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہے لیکن حکمرانوں کو عوام  کی کو ئی پرواہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نہر پر باؤنڈری کی لاگت  تقریباً 2 کروڑروپے  ہے جو دو ماہ کے اندر مکمل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں کیونکہ اے این پی کے دور حکومت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے جس کی وجہ سے پارٹی کو عوام میں خوب پذیرائی ملی تاہم موجودہ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا جس نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سواء کچھ نہیں دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کر کے ایک بار پھر بر سر اقتدار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے جس میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اور عوام کو حقیقی معنوں میں نوکریاں اور ریلیف دی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں

پی کے 63 میں ووٹ چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے …