قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر میڈیکل ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری کا حکم

پشاور۔۔۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ضلع نوشہرہ میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزمام میں میڈیکل ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شعبہ گائنی کی سینئر ڈاکٹرکی شکایت پر بورڈ آف گورنر ز نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی باچا خان میڈیکل کالج کے ڈین کی سربراہی میں پانچ دفتری دنوں میں رپورٹ پیش کریگی۔

تفصیلات کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نے 29اپریل کو وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو شکایت کی تھی ۔خاتون ڈاکٹر نے دوصفحات پر مشتمل خط میں ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔

خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ ایم ڈی نے 29اپریل کو دفتر میٹنگ کیلئے بلا کر غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیا، اونچی آواز میں گفتگو کی ۔ایم ڈی نے غیر ضروری بحث کی اور ذاتی طورپر نگرانی کی دھمکی بھی دی ۔

ہسپتال انتظامیہ نے ان الزامات پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر کمیٹی کو پانچ دفتری دنوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم راز کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسگے گا، سردار حسین بابک

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردا ر …