جہانگیرعادل ایک نامور آرٹسٹ اور باچاخان کے سچے پیروکار تھے، اسفندیارولی

اے این پی دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، انکی وفات پارٹی کیلئے بڑا سانحہ ہے، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا تعزیتی بیان

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ٹی وی، ریڈیو اور سٹیج کے نامور اداکار جہانگیر عادل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات سے نہ صرف آرٹ بلکہ قومی تحریک بھی ایک متحرک ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جہانگیر عادل نہ صرف ایک نامور آرٹسٹ بلکہ باچاخان کے سچے پیروکار تھے۔ خدائی خدمتگار خاندان کا چشم و چراغ ہر مشکل وقت میں قومی تحریک کے ساتھ کھڑا رہا۔انکے آباؤ اجداد باچاخان کے ساتھ تحریک کا حصہ تھے اور تیسری پشت تک وہ اے این پی کے ساتھ کھڑے رہے۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں پوری خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ ایک خاندان یا فنکار برادری کا غم نہیں، انکی وفات عوامی نیشنل پارٹی کیلئے بڑا سانحہ ہے۔فنکار برادری مشکلات کا شکار رہی لیکن جہانگیر عادل مرتے دم تک اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے۔

اسفندیارولی خان نے کہا کہ فن اور فنکار ہمارا حصہ ہے، جہانگیر عادل جیسے خداداد صلاحیت کے مالک فنکار کم ہی پیدا ہوئے ہیں۔سیاست میں وہ باچاخان کے پیروکار تھے اور چارسدہ میں انکا خاندان ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا۔ انکی وفات بڑا سانحہ ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے انکی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں اور ہم فن کے ساتھ ساتھ قومی تحریک کیلئے انکی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پشتونوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی حکومت اپنے حقوق لینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ایمل ولی خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ …

%d bloggers like this: