جمرود،متاثرین کوکی خیل کا مطالبات کے حق میں جاری دھرنے کو 83 دن مکمل

جمرود(نمائندہ شہباز) جمرود تاریخی باب خیبر کے مقام پر جمرود سیاسی اتحاد،مشران کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ 83 ویں دن بھی جاری رہا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی الحاج بلاول آفریدی مشران،سیاسی کارکنوں اور متاثرین نے شرکت کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا الحاج بلاول آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال پہلے تیراہ راجگل کوکی خیل نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن سے نکل مکانی کرکے جمرود و پشاور میں اپنے رشتہ داروں یا پھر کرائے کے گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن و عسکریت پسندی کی وجہ سے گھر،کھیت اور جنگلات تباہ ہوچکے ہیں اس لیے جو علاقے کلیئر ہے ان علاقوں کو باعزت واپسی اور بحالی کے لیے عملی اقدامات کی جائے۔

انہوں کہا کہ الحاج کاروان نے تیراہ متاثرین کی واپسی کے لیے میدان میں ہے سابقہ ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی قومی مشران کے ہمراہ عسکری حکام،سینٹر الحاج تاج محمد افریدی قائمہ کمیٹی برائے سیفران میں متاثرین کی واپسی کے لیے متحرک ہیں جبکہ میں اور ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی قومی مشران اور عسکری حکام کے ساتھ جرگے اور صوبائی اسمبلی میں آواز اٹھانے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم حکومت پر دباؤ ڈالے گے کہ جو بجٹ متاثرین کے لیے مختص کی گئی ہے اس میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ نصیر خان اے این پی کے صوبائی ایڈوائزربرائےسپورٹس مقرر

صوبائی صدر ایمل ولی خان نے انکے نام کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری پشاور(سٹاف …

%d bloggers like this: