غیر فطری اتحاد کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے، کامران بنگش

پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسہ کیلئے حکومت نے تحریری اجازت نامہ جاری کرکے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا، غیر فطری اتحاد کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی کامران بنگش نے جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف جمہویت پسند پارٹی اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسہ جلوس ہر کسی کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن اپنا یہ شوق بھی پورا کرے ، وزیراعظم عمران خان کسی کو کوئی این آر او نہیں دینگے، اپوزیشن کے بنائے گئے قوانین پر ان کا احتساب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومتی کارکردگی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، تحریک انصاف نے عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دیگر موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2023 ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی کا ملک بھر میں ننگیالے پختون کنونشنز کرانے کا اعلان

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ننگیالے پختون کے کنونشنز ملک بھر میں کرانے کا …

%d bloggers like this: