خدائی خدمتگار تنظیم کے زیراہتمام شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

باچاخان کا شروع کردہ سفر چوتھی پشت پر جاری ہے، شجرکاری بھی باچاخان کی تحریک کا حصہ تھا، ایمل ولی

پشاور(نیوز رپورٹر) باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ اس موسم بہار میں خدائی خدمتگار تنظیم کی جانب سے شروع کردہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

باچاخان مرکز پشاور میں خدائی خدمتگار تنظیم کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ باچاخان کا شروع کردہ سفر چوتھی پشت پر جاری ہے، شجرکاری بھی باچاخان کی تحریک کا حصہ تھا، تمام کارکنان اور باچاخان کے پیروکاروں سے اپیل کریں گے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس مہم میں حصہ لیں۔ کارکنان سمیت پوری پشتون قوم سے بھی اپیل کریں گے کہ گھر، حجرے، پہاڑوں اور کھیتوں میں پودے لگائیں۔

باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے باچاخان مرکز پشاور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خدائی خدمتگار تنظیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس الحق، اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، صوبائی سالاراعلیٰ خدائی خدمتگار تنظیم پیرقیوم، صوبائی ڈپٹی سالار اعلیٰ ڈاکٹر نویداللہ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ملک واصل خان، اراکین صوبائی اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی حفاظت ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، فیصل زیب

پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اور شانگلہ سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی …