خیبرپختونخوا،سرکاری سکولوں کے 5 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق

پشاور (این این آئی)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پشاور میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔حکام کے مطابق اساتذہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ایک ہفتہ قبل کرائے گئے تھے، جن کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائرسکینڈری اسکول نمبرون صدر سے ہے، کورونا سے متاثرہ اساتذہ طلبا سے نہیں ملے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا پازیٹو آنے والے اساتذہ کے دوربارہ بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر کے اساتذہ کے مرحلہ وار ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت سے بات ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مارشل آرٹ کے ماہر عرفان محسود کا ایک اور عالمی ریکارڈ

ڈی آئی خان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے نوجوان کھلاڑی محمد عرفان …

%d bloggers like this: