خیبرپختونخوا میں کورونا سال کی کم ترین سطح پر آگیا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونامثبت کیسز کی شرح یومیہ 10 سے 8.7 فیصد رہ گئی ہے، ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر بھی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات اور 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.98 فیصد رہی۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم راز کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسگے گا، سردار حسین بابک

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردا ر …