خیبرپختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید الفطر مذہبی تہوار ہے، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے جبکہ وزرا، مشیران، معاونین اور اراکین اسمبلی کو بھی ہدایت کی عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منائیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناسے24گھنٹےمیں مزید14افرادجاں بحق ہوئے ،جس کے بعد کوروناسےاموات365ہوگئیں جبکہ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد7ہزار155ہوگئی ہے اور اب تک کورونا کے 2ہزار198مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سربراہ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر پر برہم

کمیشن سربراہ کی جلد تعیناتی کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ …