پشاور ایل آر ایچ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ ( ایل آر ایچ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈاکٹر خالد مسعود ڈائریکٹر ایل آر ایچ کے عہدے پر 3 سال اور 6 مہینے تک فائز رہے۔
ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے، بھرپور کوشش کی کہ اس صوبے کے مریضوں کی ہر ممکن مدد کروں۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ڈاکٹر خالد کی خدمات کو سراہتے ہیں، چیرمین بورڈ آف گورنر سخت حالات میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ممتاز شاعر اور ادیب روخان یوسفزئی کو بہترین نثر نگار کا ایوارڈ دیا گیا

روخان یوسفزئی کو ایوارڈپروفیسر جہانزیب نیاز آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے دیا گیا پشاور(جنرل رپورٹر) …

%d bloggers like this: