ملگری وکیلان نے پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

پشاور(این این آئی)پشاورڈسٹرکٹ بارالیکشن میں کامیابی کے بعد ملگری وکیلان نے پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے خالدانورآفریدی ایڈووکیٹ432ووٹ لیکرہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدراورعدنان خٹک ایڈووکیٹ687ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

Advertisements

ہفتہ کے روزفضل خان الیکشن کمشنر کی زیرنگرانی پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21منعقد ہوئے جس کیلئے پشاورکے علاوہ صوبہ بھرکے 1200سے زائد وکلاء نے اپناحق رائے دہی کااستعمال کیا.

پشاورہائیکورٹ کے حاطہ میں قائم پولنگ بوتھ میں کوروناوائرس کے پیش نظر ایس اوپیزکے تحت انتخابات کاانعقاد کیاگیا جہاں امن وامان برقراررکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اردگردتعینات کی گئی تھی۔

صدر،نائب صدر اورجنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے ہونیوالے انتخابات میں ملگری وکیلان کے امیدوران کامیاب ہوگئے۔ خالد انورآفریدی ایڈووکیٹ432ووٹ لیکر صدر کامیاب ہوگئے ہیں ان کے مدمقابل امیدوار وںولی خان آفریدی نے 418 اوریوسف ریاض خلیل نے 347ووٹ حاصل کئے۔

اسی طرح نائب صدارت کیلئے دوامیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا مخالف امیدوار جلال الدین کے359ووٹوں کے مقابلوں میں ملگری وکیلان کے محمدعادل نے 818ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی۔

جنرل سیکرٹری شپ کیلئے عدنان خٹک اورفضل شاہ محمد کے درمیان مقابلہ تھا نتائج کے مطابق عدنان خٹک نے687اورفضل شاہ نے 503ووٹ لئے یوں عدنان خٹک نے جنرل سیکرٹری کی نشست اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ ملک حسین لائبریری سیکرٹری،اخترالیاس پریس سیکرٹری،دائودجان جائنٹ سیکرٹری،محسن کامران صدیقی فنانس سیکرٹری پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ روبینہ نازاورتوقیراحمدپشاورسے،سیداللہ خان چارسدہ سے،شہاب خان نوشہرہ سے ،محمدارشادمردان سے ،عاقل حسین صوابی سے ،سیدگل حسین ہنگوسے بلامقابلہ ایگزیکٹیواراکین منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلارزئی جرگہ، اجرتی قاتلوں کیخلاف کارروائی کیلئے 15اگست تک کا الٹی میٹم

کارروائی نہیں کی گئی تو دوبارہ اکٹھے ہوکر لشکر کشی کرینگے، بدھ کے روز لشکر …

%d bloggers like this: